ایران کے وزیر خارجہ نے آرمینیا کے صدر سے ہونے والی ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر گفتگو کی۔اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق محمد جواد ظریف نے آرمینیا کے صدر آرمن سرکسیان سے ملاقات کی۔ ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات ، خطے میں قیام امن اور سلامتی کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا۔









