طالبان نے پڑوسی ممالک کو امریکہ کو فوجی اڈے نہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔طالبان نےافغانستان کے پڑوسی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے امریکہ کو فوجی اڈے چلانے کی اجازت نہ دیں اور اگر ایسا ہوا تو یہ ان کی تاریخی غلطی ہوگی۔طالبان کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ اس طرح کی گھناؤنی اور اشتعال انگیز حرکتوں کے بعد خاموش نہیں رہیں گے۔









