چین کی تیارکردہ سائنوفارم ویکسین کے کورونا وائرس پر کامیابی سے قابو پانے کی امریکی جرنل نے تصدیق کی ہے۔سائنوفارم نے ویکسین کے اثرات کے مشاہدات پر مبنی تازہ ترین تحقیق کے نتائج جاری کردیے۔
جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق سائنوفارم کورونا پر 72 سے 78 فیصد تک موثر ثابت ہوئی ہے۔
40 ہزار 832 رضاکاروں پر مشتمل تحقیق متحدہ عرب امارات، بحرین، مصر اور اردن میں کی گئی۔ دوسری خوراک ملنے کے دو ہفتے بعد جائزے میں کوئی بھی رضاکار شدید انفیکشن میں مبتلا نہیں ہوا۔