برلن ؛جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باجود ملک بھر میں مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمنی میں روز اسلاموفوبیا کا کوئی نہ کوئی واقعہ رپورٹ ہوتا ہے۔ بائیں بازو کی جماعت ڈی لنکے کے استفسار پر پارلیمان میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حال ہی میں مختلف علاقوں میں 6مساجد کے خلاف کارروائی کی گئی۔
خبررساں اداروں کے مطابق اس رپورٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ جرمنی میں مسلمانوں کو کیسے کونے میں دھکیلا جارہا ہے۔ رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران ملک بھر میں اسلام دشمن یا اسلام مخالف جذبات کے تحت مسلمانوں، مساجد اور اداروں پر ہونے والے حملوں کی تعداد 91 رہی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پارلیمان میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے،
تاہم اگر دیکھا جائے تو مسلمانوں کے خلاف یومیہ ایک جرم کسی طور قابل اطمینان صورت حال نہیں ہے۔ جرمن حکام کا دعویٰ ہے کہ معاشرے کی ذہنیت میں تبدیلی آئی ہے،تاہم اس بارے میں حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔