نئی دہلی ، یکم جون (یو این آئی)طیارہ ایندھن کے نرخوں میں آج سے تقریبا ً ایک فیصد کمی کی گئی ہے ، جس سے ایئر لائنز کمپنیوں کو کچھ راحت ملے گی ۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج سے ہوائی جہاز وں کے ایندھن کی قیمت 64،118.41 روپے فی کلو لیٹر ہوگئی ہے۔ قبل ازیں یہ 64،770.53 روپے فی کلو لیٹر تھی۔ اس طرح یہ 652.22 روپے یعنی 1.01 فیصد سستا ہوا ہے۔
مئی میں اس کی قیمت میں دو مرتبہ اضافہ کیا گیا تھا ۔ گذشتہ مئی میں اس کی قیمت میں سات فیصد اور 16 مئی کو دوبارہ اس میں پانچ فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ دہلی میں دو مرتبہ اس کی قیمت میں 6،965.25 روپے فی کلو لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔
ممبئی میں ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت 745.53 روپے کم ہوکر 62،271.49 روپے ، کولکاتہ میں 624.37 روپے گھٹ کر 68،271.49 روپے اور چنئی میں 65877 روپے کٹوتی کے ساتھ65,715.74 فی کلو لیٹر رہ گئی ہے ۔