نئی دہلی،:سنٹرل وسٹا پروجیکٹ کا معاملہ بدھ کو ایک بار پھر سپریم کورٹ پہنچ گیا۔سنٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تعمیراتی کام کو ہری جھنڈی دینے کے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو آج سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔
پردیپ کمار یادو نے سنٹرل وسٹا ترقیاتی پروجیکٹ کے تعمیراتی کام کو ضروری سرگرمی میں شامل کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف خصوصی اجازت عرضی دائر کی ہے۔
ہائی کورٹ نے 31کو حکم میں کہا تھا کہ سنٹرل وسٹا پروجیکٹ قومی اہمیت کا حامل ہے جبکہ اس کے لئے دائرعرضی بدنیتی پر مبنی ہے۔