عراق کے دارالحکومت بغداد کے نواحی علاقے کاظمین میں ہونے والے دھماکے میں کم سے کم تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
عراقی ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ جمعرات کی شب روضہ کاظمیہ کے قریب واقع ایک رستوران میں ہوا۔
گیس سیلنڈر پھٹ جانے کو دھماکے کی وجہ قرار دیا جارہا ہے تاہم بعض ذرائع نے دہشت گردی کے خدشے کو بھی مسترد نہیں کیا ہے۔
بعض عراقی ذرائع ابلاغ نے اس واقعے میں چودہ افراد کے زخمی ہونے کی بھی خبر دی ہے۔
کہا جارہا ہے کہ لوگوں کے اژدھام اور رستوان سے نکلنے کی کوشش میں بھگدڑ مچنے کے باعث یہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔