برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔ لندن سے برطانوی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6,238 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
برطانوی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثر مزید 11 مریض ہلاک ہوگئے۔ کورونا کیسز کی شرح گزشتہ دو ماہ کی نسبت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق ویکسین کی پہلی ڈوز 39.9 اور دوسری 26.7 ملین افراد کو لگادی گئی۔