لکھنو:09جون(یواین آئی) اترپردیش پولیس کے اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) نے باغپت کے رمالا علاقے سے مطلوب چل رہے 50۔
50ہزار روپئے کے دوانعامی شاطر قتل کے ملزمین کو دہرادون سے گرفتار کرلیا۔
ایس ٹی ایف ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ گوتم بدھ نگر ایس ٹی ایف کی فیلڈ اکائی کو کل اطلاع ملی کی سال 2014 میں ضلع باغپت کےرامال تھانے میں درج قتل کے معاملے میں مطلوب دو انعامی قتل کے ملزمین کرٹھل باشندہ دھرمیندر چوہان عرف دھرمیندر کرٹھل و سسولی مظفر نگر باشندہ سبھاش عرف چھوٹو کرسولی چوک سہتر دھارا روڈ ، دہرادون، اتراکھنڈ کسی شخص سے ملنے آنے والے ہیں۔