اونٹاریو: کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا ایک حقیقت ہے، نسلی تعصب بھی ایک حقیقت ہے، اونٹاریو میں جاں بحق افراد کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور وہاں موجود افراد سے وزیر اعظم نے خطاب بھی کیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ تین نسلوں کے قتل کے غم کو کم کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں، ایسے الفاظ نہیں کہ تکلیف اور کمیونٹی کے غم و غصے کو کم کر سکیں۔
کینیڈین وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ خطرات کا شکار کمیونیٹیز کا تحفظ کیا جائے گا، منافرت کا مقابلہ کریں گے، دائیں بازو کے انتہا پسند گروہوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم مل کر ایکشن لیں گے، اکھٹے آگے بڑھنے کا راستہ نکالیں گے، مسلم کمیونٹی نے اس شہر کو مضبوط کیا، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
To those who knew the Afzaal family, to the son who survived, to Muslims in London and in communities across Canada, to everyone who feels sad or angry or afraid: You are not alone. Canadians across the country are mourning with you and standing with you – tonight, and always. pic.twitter.com/MqMj1kKeTC
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) June 9, 2021