للت پور۔(بھاشا)۔اترپردیش میں للت پور ضلع کے مڑوارا علاقہ میں ایک خاتون اپنی دو بیٹیوں کو لیکر کنویں میں کود گئی جس سے تینوں کی ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ گورا کلاں موضع میں مبینہ طور سے گھریلو تنازعہ سے تنگ آکر ۲۸ سالہ ہیم کماری نامی خاتون اپنی بیٹیوں دو سالہ راشی اور ۸ ماہ کی ارادھنا کو ساتھ لیکر کنویں میں کود گئی۔ انہوں نے بتایا کہ گاؤں والے جب کنویں میں پانی بھرنے گئے تو خاتون اور اس کی بیٹیوں کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرایا ہے۔