ون پلس نے اپنا اب تک سستا ترین اسمارٹ فون نورڈ سی ای متعارف کرادیا ہے۔
چینی کمپنی نے اپنے گزشتہ سال کے پہلے مڈرینج فون نورڈ کا مزید سستا ون پلس نورڈ سی ای (کور ایڈیشن) 10 جون کو متعارف کرایا۔
ون پلس نے فون کا نام کور ایڈیشن ممکنہ طور پر اس لیے رکھا کیونکہ گزشتہ سال کے ‘کور’ فیچرز برقرار رکھنے کے ساتھ چند نئے کا اضافہ بھی کیا گیا۔









