نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) دہلی سمیت قومی دارالحکومت کے خطے (این سی آر) میں آندھی اور بارش ہونے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی این سی آر میں اتوار کے روز گرج کے ساتھ بارش اور 30-40 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوا چلنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے افسران کے مطابق ہریانہ کے بہادر گڑھ، گروگرام، مانیسر، فریدآباد، ہِنڈن اے ایف اسٹیشن، غازی آباد، اندراپورم، چھپرولا، نوئیڈا اور بھیوانی کے علاقوں میں تیز ہوا چلنے، بارش اور آس پاس کے علاقوں میں بوندا باندی ہونے کے آثار ہیں۔
ہریانہ کے کروکشیتر، کیتھل کرنال، نروانا، راجوند، اسندھ، سفیدوں، جیند، گوہانا، کھرکھودا، ہانسی، مہم، روہتک، توشام، جھجر، چرکھی دادری، متن ہیل، فاروق نگر، باول، ریواڑی، نوح، سوہنا اور راجستھان میں وراٹ نگر، کوٹپُتلی، الور میں گرد آلود آندھی چلنے کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے حال ہی میں پیش گوئی کی ہے کہ رواں برس جنوب مغرب مانسون کے دہلی اور این سی آر علاقے میں متعینہ وقت سے پہلے 15 جون کے آس پاس آنے کے آثار ہیں۔
این سی آر میں عام طور پر جون کے آخری ہفتے یا جولائی کے پہلے ہفتے میں مانسون کی بارش ہوتی ہے۔