فیض آباد۔ (نامہ نگار)۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے فیض آباد پارلیمانی حلقہ کے للو سنگھ کو امیدوار بنائے جانے پر کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔دہلی سے آبائی ضلع آنے کے دوران بی جے پی امیدوار کا راستے میں جگہ جگہ پر کارکنان نے پھولوں کے ہار اور ابیر و گلال سے خیر مقدم کیا۔ بی جے پی امیدوار کے خیر مقدم کا سلسلہ ضلع کی سرحد لوہیا پل سے شروع ہوا سول لائنس واقع پارٹی دفتر پر جاکر ختم ہوا۔
خیر مقدم کے دوران کارکنان نے بی جے پی امیدوار کی حمایت میں زبردست نعرے بازی کی۔ بی جے پی امیدوار للو سنگھ کا قافلہ جیسے ہی شہر کی سرحد شہادت گنج میں پہنچا ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نے نعرے بازی شروع کر دی۔ گھنٹوں خیر مقدم کا سلسلہ چلا اس کے بعد پارٹی دفتر پرپہنچ کر سابق وزیر للو سنگھ نے کہا کہ اگر پارلیمانی حلقہ کے عوام انہیں کامیاب بنائیں گے تو وہ ان کی امیددوں پر کھرا اترنے کی کوشش کریں
گے۔