افغانستان کے شہر جلال آباد میں مختلف مقامات پر مسلح افراد کے حملے میں متعدد پولیو ورکرز جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق جنگ سے متاثرہ ملک افغانستان کے صوبے ننگرہار میں پولیو مہم کا آغاز گزشتہ روز ہوا تھا تاہم دوسرے روز جلال آباد میں تین مقامات پر مسلح افراد نے پولیو ورکز کی ٹیموں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔









