واشنگٹن ، 17 جون ؛ امریکہ کےسینٹرل بینک فیڈرل ریزرو نے کہا ہے کہ وہ اگلے دوبرسوں میں افراط زر میں اضافے اور لیبرمارکیٹ کی مضبوطی کی امید ہے اور اس کے بعد پالیسی شرح سود میں اضافہ کیا جائے گا۔
فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاویل نے فیڈ کی فری مارکیٹ کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ ہم اس موسم گرما میں روزگار میں اچھا اضافہ نظر آسکتا ہے ۔ یہ واضح ہے کہ ہم کافی مضبوط لیبر مارکیٹ کی طرف گامزن ہیں۔ ایک سال میں لیبر مارکیٹ بہت مضبوط ہوجائے گی‘‘ ۔ فیڈ نے اپنے بیان میں سنہ 2023 تک شرح سود میں 0.6 فیصد اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے ، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ شرحوں میں تب ہی اضافہ کیا جائے گا جب بے روزگاری کم ہوگی اور افراط زر بڑح کردوفیصد سے زیادہ ہوجائے گا ۔ فی الحال پالیسی سود کی شرحوں کو صفر 0.25 فیصد کے دائرے میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
فیڈ کے بیان کے بعد اسٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ دیکھی گئی ۔ سونے اور چاندی کی قیمتیں بھی لڑھک گئی ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ویکسینیشن کی وجہ سے کووڈ ۔19 کے انفیکشن میں کمی آئی ہے ۔ ان سب کے درمیان سینٹربینک معیشت کی حمایت جاری رکھے گا۔ وہ سرکاری سیکیورٹیز کے ذریعہ 80 ارب ڈالر اور رہن کے تعاون سے سیکیورٹیز کے ذریعے 40 ارب ڈالر کی لیکویڈیٹی ہر ماہ بڑھتی رہے گی۔