فرانس کی ایک عدالت نے سویڈن کی مقبول اور دنیا کی سب سے بڑی فرنیچر ریٹیلر قرار دی جانے والی کمپنی آئیکیا پر فرانسیسی عملے کی جاسوسی کے جرم میں 10 لاکھ یورو (12 لاکھ ڈالر) کا جرمانہ عائد کردیا۔آئیکیا نامی کمپنی اپنے ملازمین کے ڈیٹا کو غلط طریقے سے اکٹھا کرنے اور اسے محفوظ کرنے کے الزام میں قصوروار قرار پائی گئی ہے۔









