سری نگر: معروف کرکٹر سریش رینہ نے بدھ کو یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔
راج بھون کے ترجمان کے مطابق سریش رینہ نے لیفٹیننٹ گورنر کو کرکٹ اکادمیوں کے کام کاج سے متعلق جانکاری دی۔
انہوں نے جموں و کشمیر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنے منصوبے کی مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں لیفٹیننٹ کو آگاہ کیا اور انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو اپنی کتاب بھی پیش کی۔