جون پور ، 18 جون (یو این آئی) ریاستی کانگریس میں جاری ہلچل کے درمیان اتر پردیش قانون ساز کونسل کے سابق رکن اورکانگریس کے سینئر لیڈر سراج مہندی نے جمعرات کو ایک قومی اردو اخبار کے صفحہ اول پر شائع ہونے والی خبرپر نوٹس لیتے ہوئے کانگریس ہائی کمان سے ریاستی صدر اجے کمار للو اور سابق وزیر نسیم الدین صدیقی کے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کی ملاقات پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ اب تو کانگریس ہائی کمان راہل گاندھی اورمحترمہ پرینکا گاندھی واڈرا جان لیں کہ کون کیا ہے اور کون کانگریس پارٹی کو گرانے میں لگا ہے ۔









