لکھنو: سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے ریاست کی خوشحالی کو پوری طرح سےتباہ کردیا ہے۔
مسٹر یادو نے بتایا کہ ایس پی حکومت میں 6.9فیصد کی شرح سے بڑھنے والے اترپردیش کی جی ڈی پی 2017 سے 2020 کے درمیان کم ہوکر 5.6فیصدی پر آگئی۔
وزیراعلی کے طو طرفہ ترقی کے جھوٹے دعوی کی پول اس سے بھی کھلتی ہے کہ جہاں جی ڈی پی میں گراوٹ درج ہوئی ہے وہیں بے روزگاری میں بھاری اضافہ ہو اہے۔