متحدہ عرب امارت نےہندوستانی شہریوں کو امارات میں داخلے کی اجازت دے دی۔عرب امارات سے منظور شدہ ویکسین کی 2 خوراکیں لینے والے ہندوستانی شہری یو اے ای آسکیں گے۔
کورونا کی منفی رپورٹ لانے پر امارات میں بھی ٹیسٹ کیا جائے گا، فیصلے پر 23 جون سے عمل درآمد ہوگا۔ادھر بیلجیئم نے ملک میں کورونا وائرس کی ہندوستانی قسم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے برطانیہ اور پاکستان سمیت 26 ممالک کو ’بہت پریشان کن‘ ملکوں کی صف میں شامل کرلیا ہے۔