جنوبی افریقا میں10 بچوں کی بیک وقت پیدائش کا ڈرامہ رچانے والی خاتون کو جھوٹ بولنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں خاتون کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ وہ نفسیاتی مریضہ ہیں اور انہوں نے یہ محض گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام بنانے کیلئے ڈرامہ کیا۔
جنوبی افریقی اسپتال نے بھی ایسی کسی بھی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کے اسپتال میں بیک وقت 10 بچوں کی پیدائش نہیں ہوئی ہے۔
بیک وقت 10 بچوں کی پیدائش کا دعویٰ کرنے والی خاتون کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ سرے سے حاملہ ہی نہیں تھیں بلکہ نفسیاتی علاج کیلئے اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔
خاتون نے 10 بچوں کی پیدائش کا جھوٹ بولا تھا، ان کے گھر کسی بچے کی پیدائش نہیں ہوئی ہے، 37 سالہ خاتون کو جھوٹ بولنے اور فراڈ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جوڑے کی جانب سے بیک وقت دس بچوں کی پیدائش کا دعویٰ کرتے کہا گیا تھا کہ ان کے ہاں سات لڑکے اور تین لڑکیوں کی ایک ہی وقت میں پیدائش ہوئی ہے۔