برسٹل، 20 جون (یو این آئی) ٹسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والی اور پانچ برسوں سے زیادہ وقت کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے والی اسنیہ رانا نے اس وقت کی تلافی کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں چار وکٹ لئے اور فالو آن کے بعد ہندوستان کی دوسری اننگز میں ناٹ آؤٹ 80 رن بناکر اس واحد ٹسٹ کو عزت دارانہ ڈرا کرانے میں کامیابی حاصل کی۔
گیند اور بلے سے اسی فادیت کے سبب ہندوستانی ٹیم میں ان کا انتخاب ہوا تھا۔
یہ ہندوستانی کپتان متالی راج کا کہنا ہے
متالی نے کل پہلا ٹسٹ ڈرا ہونے کے بعد کہا کہ یہ بلے اور گیند سے ان کی فادیت تھی جس کے سبب ہندوستانی ٹیم میں ان کا انتخاب ہوا، اگرچہ وہ ٹیم میں دوسری آف اسپنر تھیں۔