اورنگ آباد ، 22 جون ؛مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ ۔ 19 کے 348 نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے جبکہ اس دوران 22 مریض فوت ہوئے۔ یہ اطلاع ہیلتھ افسران نے منگل کے روز دی ہے۔
تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز سے یو این آئی کے ذریعہ موصولہ تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے بیڈ سرفہرست ہے جہاں 124 نئے کیسز اور 5 اموات درج کی گئی ہیں ، اس کے بعد اورنگ آباد میں 54 کیسز اور 4 اموات ، لاتور میں 17 نئے کیسز اور 4 اموات ، جالنا میں 24 کیسز اور 3 اموات ، پربھنی میں 21 نئے کیسز اور 3 اموات ، عثمان آباد میں 76 کیسز اور 2 اموات ، ہنگولی میں ایک کیس اور ایک موت ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ نانڈیر میں 31 نئے کیس درج ہوئے اور کوئی موت نہیں ہوئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹرا میں کورونا کے 6،270 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 59،79،051 ہو گئی جبکہ 94 مریضوں کے فوت ہوجانے سے اموات کی کل تعداد 1،18،313 ہوگئی ہے۔ اسی دوران ریاست میں 13،758 مریضوں کے ٹھیک ہوجانے سے بازیاب افراد کی کل تعداد 57،33،215 ہوگئی ہے۔
ریاست کی بازیابی کی شرح اب 95.89 فیصد اور اموات کی شرح 1.98 فیصد ہے۔