سنت کبیر نگر (بھاشا)مہولی علاقہ بشیا گاؤں میں نامعلوم افراد نے ۳۵سالہ ایک شخص کا مبینہ طور پر ہتھوڑے سے قتل کردیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ سمترانندن پر اس کے اپنے ہی گھر میں سوتے ہوئے حملہ کیا گیاتھا۔ جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس واقعہ کے وقت متوفی گھر میں تنہا تھا۔ حملہ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے پولیس معاملہ کی تفتیش کررہی ہے۔