لکھنو:22جون(یواین آئی) اترپردیش میں ٹیکہ کاری کی رفتار میں اضافہ کے درمیان کورونا کے ایکٹیومعاملوں کی تعداد 4ہزار سے بھی کم ہوگئی ہے حالانکہ حکومت نے شہریوں سے احتیاط برتنے اور کووڈپروٹوکول پر ایمانداری سے عمل کرنے کی صلاح دی ہے۔
وزیر اعلی آج یہاں لوک بھون میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ریاست میں کووڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے۔
میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کوبتایاگیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا انفیکشن کے 255 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔