مغربی ایران کے صوبہ کردستان کے شہر امفر میں اسلامی انقلاب کے مخالف اس گروہ کو تباہ کر دیا گیا جو انتخابات میں بد امنی پیدا کرنے کا منصوبہ رکھتا تھا۔ کردستان کے صوبائی مرکز نے بدھ کے روز بتایا کہ ملک کے شجاع سپاہیوں نے دو خصوصی آپریشن کرتے ہوئے اسلامی انقلاب کے مخالف دو گروہوں کو تباہ کر دیا۔
دہشت گرد گروہ کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ کردستان کے صوبائی مرکز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ایران کے 13ویں صدارتی انتخابات سے کچھ دن پہلے “بانہ” نامی علاقے میں ان انقلاب مخالف افراد سے جھڑپ ہوئی جو انتخابات کے دوران تخریبی کارروائي کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
جھڑپ میں 3 انقلاب مخالفین زخمی ہوئے جن کے پاس سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوئے۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ انقلاب مخالفین کو کسی بھی طرح کے غلط اقدام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔