ممبئی : بالی وڈ کی باربی گرل کٹرینہ کیف جنوبی ہند کے سپر اسٹار وجئے سیتوپتی کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی کٹرینہ کیف ان دنوں ٹائیگر 3 کے لئے سرخیوں میں ہیں وہ اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ کام کررہی ہیں کوویڈ کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ رکی ہوئی ہے۔
خیال ہے کہ کٹرینہ جنوبی ہند کے سپراسٹار وجے سیتوپتی کے ساتھ شری رام راگھون کی فلم میں نظر آئیں گی کٹرینہ نے فلم پر کام شروع کردیا ہے۔
ان دنوں کٹرینہ فلم کی کہانی پڑھ رہی ہیں اس سے کٹرینہ اپنے کردار کو بہتر طور پر سمجھ پائیں گی اور اسی کے مطابق خود کو ڈھال سکیں گی۔
فلم کا عنوان طے نہیں ہے لیکن کہا جارہا ہے کہ میری کرسمس کے نام پر فلم بنائی جاسکتی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ پوری فلم کا شوٹنگ شیڈول 30 دن کا ہوگا۔
فلم بھی صرف 90 منٹ کی ہونے والی ہے ، کٹرینہ اس فلم کی شوٹنگ سلمان خان کے ساتھ ٹائیگر۔
3 کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد کرسکتی ہیں۔