بیونس آئرس ، 26 جون (یو این آئی) ارجنٹینا نے کولمبیا کے صدر ایوان ڈیوک کے ہیلی کاپٹر پر ہوئی فائرنگ کی مذمت کی ہے۔
ارجنٹینا کی وزارت خارجہ نے جمعہ کی دیر رات کہا ’’وزارت خارجہ آج شام کولمبیا کے صدر ایوان ڈیوک کے ہیلی کاپٹر پر ہوئے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ صدر محفوظ ہیں‘‘۔
مقامی میڈیا کے مطابق مسٹر ڈیوک نے جمعہ کے روز بتایا کہ ان کاہیلی کاپٹر گولہ باری کی زد میں آگیا تھا ۔ ہیلی کاپٹر پر کم از کم چھ مرتبہ فائرنگ کی گئی ۔ لیکن تجربہ کار پائلٹ نے ہیلی کاپٹر بحفاظت اتار لیا ۔ اس حملے کے پیچھے کون ہے اس کا پتہ معلوم نہیں ہوا ہے۔
میکسیکو ، گوائٹے مالا اور ایکواڈور نے بھی کولمبیا ئی صدر کے ہیلی کاپٹر پر حملے کی مذمت کی ہے۔