ممبئی ، 26 جون (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ سمیرا ریڈی نے ورزش کرکے وزن کم کیا ہے۔سمیرا ریڈی ان دنوں فلمی اسکرین سے دور ہیں ، لیکن وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔سمیرا اکثر اپنے مداحوں کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی ہیں۔
سمیرا نے اپنی تازہ ترین تصویر شیئر کی ہے ، جس میں وہ کافی فٹ نظر آرہی ہیں۔اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سمیرا کا وزن بہت کم ہوگیا ہے۔









