لکھنو: سماجو وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھیلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر جمہوریت کا قتل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ پنچایت صدور کی نامزدگی کو غیرجمہوری طریقہ سے روکے جانے سے انتخابات کی غیرجانبداری اور تقدس تباہ ہوا ہے۔
مسٹر یادو نے اتوار کو کہا کہ وارانسی اور گورکھپور میں ضلع پنچایت اراکین کے انتخابات میں بی جے پی کو بری طرح شکست ملی تھی اس حالت میں ان کے صدور کا بلا مقابلہ منتخب ہونا ایک کرشمہ سے کم نہیں ہے۔
پیسے اور اقتدار کی طاقت کا ایسا غیراخلاقی کھیل سے بی جے پی نے ثابت کردیا ہے کہ وہ عوامی تائید کا احترام نہیں چاہتی ہے، اس کا ارادہ اس کو کچلنے کا رہتا ہے۔