نئی دہلی ، 29 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کابینہ میں ردوبدل کے سلسلے میں پچھلے کچھ دنوں سے جاری قیاس آرائیوں کے درمیان بدھ کے روز وزرا کونسل میٹنگ کی صدارت کریں گے۔
وزیر اعظم آفس (پی ایم او) کے ذرائع کے مطابق یہ میٹنگ کل شام میں متوقع ہے۔ وزرا کونسل کی میٹنگ میں کابینہ کے وزراء اور وزرائے مملکت شریک ہوں گے۔
وزیراعظم نے گزشتہ کچھ دنوں سے مختلف وزارتوں کے وزراء سے الگ الگ میٹنگ کرکے وزارتوں کے کام کاج کا جائزہ لیا تھا۔
پیر کو وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کے صحت ، سیاحت اور زراعت اور دیگر شعبوں کے لئے اعلان کردہ اقتصادی پیکج کے اعلان کے بعد یہ اجلاس اہم سمجھا جارہا ہے۔ قبل ازیں وزیراعظم مرکزی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
گزشتہ کچھ دنوں سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر وزیر اعظم جلد ہی اپنی کابینہ میں کچھ ردوبدل کر سکتے ہیں۔