ایران کے صوبے کاشان میں تیار کیے جانے والے ٹیلی اسکوپ کے لینز کا قطر، تین اعشاریہ چار میٹر ہے اور اجرام فلکی کا پوری گہرائی کے ساتھ جائزہ لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ ٹیلی اسکوپ نوے ٹن وزنی ڈھانچے کے ساتھ، سولہ میٹر قطر اور چوبیس میٹر اونچے ایک گنبد کے اندر نصب کیا گیا ہے۔
ایرانی ماہرین کا تیار کردہ یہ ٹیلی اسکوپ، ایکٹیو آپٹک سسٹم سے لیس ہے۔