سری نگر، 2 جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جمعہ کے روز سیکیورٹی فورسز اورجنگجووں کے مابین تصادم شروع ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ پلوامہ کے گاؤں ہنجن راج پورہ میں جنگجووں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرآج علی الصبح راشٹریہ رائفلز (آر آر)، سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) نے محاصرے اور تلاش مہم کا آغازکیا۔
جب سیکیورٹی فورس کے اہلکار تمام خارجی راستوں کو سیل کرنے کے بعد ایک علاقے کی جانب بڑھ رہے تھے تو جنگجووں نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔ اس کے بعد سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی اورتصادم شروع ہوگیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ تصادم جاری ہے اور قانون و انتظام کو خراب ہونے سے روکنے کے لئے قریبی علاقوں میں اضافی سکیورٹی فورسز تعینات کردی گئی ہے۔