لکھنؤ: اترپردیش پولس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے سرکاری وغیرسرکاری محکموں میں نوکری دلانے کے نام پر دھوکہ دینے والے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے اس کے سرغنہ سمیت چار ملزمان کو لکھنؤ کے گومتی نگر علاقے سے گرفتارکرلیا۔
ایس ٹی ایف کے ترجمان نے یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند روز سے لکھنؤ اوراس کے آس پاس کے اضلاع میں محکمہ ڈاک ، انڈین آرمی ، ایس ایس بی ، ایف سی آئی ، ریلوے اور ایس بی آئی میں ملازمت دلانے کے نام پردھوکہ دہی کرنے والے ایک گروہ کے سرگرم ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی تھیں۔