بلندشہر:05جولائی(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بلندشہر میں ایک سات سالہ نابالغ بچی کے ساتھ عصمت دری کے معاملے میں پاسکو عدالت نے ملزم کو آج 07سال کی قید کے ساتھ 20ہزار روپئے بطور جرمانہ جمع کرنے کی سزا سنائی ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ نے یہاں بتایا کہ ڈبائی کے محلہ چودھری کھیل باشندہ ملزم راجیش نے 2018 میں سات سالہ بچی کے ساتھ عصمت دری کیا تھا۔
جس کے ضمن میں دفعہ 376و 4پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔