لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے صدر و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت نے اپنے سو جھوٹ میں ایک نیا جھوٹ شجرکاری کو بھی جوڑ دیا ہے۔
وزیر اعلی کا دعوی ہے کہ ان کے دفتر میں 100کروڑ پودے لگائے جاچکے ہیں۔
لیکن ایک دن میں ہی 25.51کروڑ پودے لگانے کے دعوے کے بعد یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اس سب کے باوجود اترپردیش یں ہر طرف ہریالی کیوں نہیں چھا گئی ہے اور ریاست کا جنگلاتی رقبہ دوگنا، چار گنا کیوں نہیں بڑھ گیا۔