ابوظبی، 9 جولائی ؛ عرب خواتین کے بارے میں دنیا کے مفروضے تار تار کرتے ہوئے اماراتی خاتون نورا المطروشی عرب دنیا کی پہلی خاتون ہیں جو خلا میں جائیں گی اور اس کے لئے انہوں نے خلابازی کی ٹریننگ بھی حاصل کرنا شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یو اے ای نے ملک کے خلا باز گروپ کے لیے اماراتی خلا بازوں کا انتخاب کیا ہے جس میں 28 سالہ نورا المطروشی بھی شامل ہیں جنہوں نے شارجہ سے مکینیکل انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے۔
مستقبل میں خلانورد بننے والی پہلی عرب خاتون نورا المطروشی نے ایک پروگرام کے دوران کہا کہ میرا ننہیال کشتی بانی سے منسلک ہے اور میں اپنی خاندان کی روایت کو برقرار رکھوں گی۔