برسلز ، 16 جولائی ؛ بیلجیئم میں سیلاب کے باعث 11 افراد ہلاک اور چار دیگر لاپتہ ہوگئے ہیں۔
لی سوئر نیوزآؤٹ لیٹ نے جمعرات کے روز یہ اطلاع دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب کی وجہ سے ویوویرز شہر میں پانچ ، چوڈفونٹین شہر میں دو اور یوپین، پاپینسٹر، آئیویل اور فلپ ول شہروں میں ایک ۔ ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ لاپتہ افراد میں صوبہ لکسمبرگ کی ایک 15 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔
شدید بارشوں کی وجہ سے آئے سیلاب سےلیز، نامور اور والون برابنٹ صوبے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ لکسمبرگ ، انٹورپ اور فلیمش برابنٹ صوبوں کو بھی سیلاب کی وجہ سے کافی نقصان ہوا ہے۔
پڑوسی ملک جرمنی میں پہلے ہی سیلاب کی وجہ سے اب تک کم از کم 58 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔