رانی کی سرائے؍اعظم گڑھ۔ (نامہ نگار)۔ مقامی تھانہ حلقہ کے پٹیل نگر میں دو ٹرکوں کی آمنے سامنے سے ہوئی ٹکر میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ضلع اسپتال بھیجا گیا جن کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے ایک کو وارانسی منتقل کر دیا گیا۔ مرزا پور سے مٹی لاد کر ای
ک ٹرک گورکھپور جا رہا تھا۔ رانی کی سرائے تھانہ حلقہ کے پٹیل نگر میں واقع ایک ڈھابہ میں کھانا کھا کر ڈرائیور اور کنڈیکٹر ٹرک کو کنارے کھڑا کر کے اسی میں آرام کرنے لگے اسی وقت ضلع صدر دفتر سے خالی جا رہے ٹرک نے کھڑے ہوئے ٹرک کو ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی زور دار تھی کہ دونوں ٹرکوں کے پراخچے اڑ گئے اور مٹی لدے ٹرک میں آرام کرنے والے ۲۵ سالہ ڈرائیور امبریش ولد ننھے رام ، تیس سالہ دھرم جیت وشو کرما ولد ارجن وشو کرما راجگ گاؤں تھانہ ماہم ضلع مرزا پور سخت زخمی ہو گئے اور خالی ٹرک کا ڈرائیور محمد ممتاز ولد لال محمد رام کولہ نیوادہ تھانہ بڑہل گنج ضلع گورکھپور کو بھی کافی چوٹیں آئیں۔ مقامی باشندوں کی مدد سے سبھی لوگوں کو ضلع اسپتال بھیج دیا گیا جہاں ان کی تشویش ناک حالت دیکھ کر انہیں وارانسی منتقل کر دیا گیا۔