کابل ، 24 جولائی ؛افغان صدراشرف غنی نے کہا کہ امریکی صدرجو بائیڈن نے افغان سکیورٹی فورسز کی حمایت کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔ مسٹر غنی نے جمعہ کے روز کہا کہ امریکی صدر نے فون پر گفتگو کے دوران ان سے اس عزم کا ظاہر کیا ۔
انہوں نے ٹویٹ کیا ’’ آج شام میں نے صدر بائیڈن سے فون پر بات کی ۔ ہم نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات پرتبادلہ خیال کیا ۔ صدر بائیڈن نے مجھے یقین دلایا کہ افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سکیورٹی فورسز (او ڈی ایس ایف) کی مدد جاری رہے گی ۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ افغانستان کی حفاظت کریں گے‘‘ ۔
مسٹر غنی نے کہا کہ اس دوران مسٹر بائیڈن نے افغانستان کے ساتھ سفارتی اور معاشی شراکتداری کو مستقل جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔