نئی دہلی 29 جولائی؛ وزیراعظم نریندرمودی نے ملک میں شیروں کے لئے محفوظ رہائش گاہ اور سازگارماحول یقینی بنانے کے عزم کااعادہ کیا ہے۔وزیراعظم نے جمعرات کو انٹرنیشنل ٹائیگر ڈے کے موقع پر سلسلے وارٹویٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا، ’’انٹرنیشنل ٹائیگر ڈے کے موقع پر تمام وائلڈلائف سے محبت کرنے والے اورخاص طورسے شیروں کے تحفظ میں شامل افراد کومبارک باد۔
دنیا کے 70 فیصد شیروں کا مسکن ہونے کی وجہ سے ہندوستان شیروں کو محفوظ رہائش اورسازگارماحول یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں 51 ٹائیگر ریزرو ہیں جو 18 ریاستوں میں پھیلے ہیں۔ شیروں کی آخری گنتی سال 2018 میں ہوئی تھی اس میں شیروں کی آبادی میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ہندوستان نے ٹائیگر کنزرویشن سے متعلق سینٹ پیٹرزبرگ اعلامیہ میں متعینہ وقت سے 4 سال قبل شیروں کی آبادی دوگنا کرنے کاہدف حاصل کیا ہے۔
ایک دیگرٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے شیروں کے تحفظ کی حکمت عملی میں مقامی برادری کو انتہائی اہمیت دی ہے۔ ہم وائلڈ لائف اورنباتات جن کے ساتھ ہم اس سیارے پررہ رہے ہیں کے ساتھ ہم آہنگی قائم کرکے رہنے کے اپنے صدیوں قدیم اقدارسے بھی تحریک لے رہے ہیں۔