جونپور۔ ( وارتا)۔ اترپردیش میں جونپور ضلع کے کوتوالی تھانہ حلقہ کی گومتی ندی کے ہنومان گھاٹ پر ہولی کے بعد نہاتے وقت مشتبہ حالات میں ڈوبنے سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی جس کی لاش نچلا دیوی گھاٹ کے پاس ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع کے لائن بازار تھانہ حلقہ کے قدم رسول گاوں کے رہنے والے تیس سالہ اویناش چندر یادو ہولی کھیلنے کے بعد نہانے گئے تھے جہاں ندی میں ڈوبنے سے ان کی موت ہو گئی۔ اہل خانہ نے رات میں ہی کوتوالی میں رپورٹ لکھائی تھی کہ میرے لڑکے کو دو افراد بلاکر لے گئے تھے جو واپس نہیں آیا۔ پولیس نے ان دونوں افراد کو حراست میں لے لیا۔ اویناش کی لاش گومتی ندی کے اچلا گھاٹ پر ملی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ معاملہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ اس حادثہ سے علاقہ میں سرا سیمگی پھیل گئی ہے اور لوگ متوفین کے گھراہل خانہ سے جاکراظہار تعزیت کر رہے ہیں۔