کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں قائم مقام وزیر دفاع کے گھر پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب قائم مقام وزیر دفاع احمد مسعوف جونیئر کے گھر کے باہر کار بم دھماکا ہوا جس کے فوراً بعد فائرنگ شروع ہوگئی۔
کار بم دھماکے اور فائرنگ کے نیتجے میں 6 افراد ہلاک جب کہ 11 زخمی ہوئے۔ حملے کے وقت احمد مسعود جونیئر گھر کے اندر موجود تھے تاہم محفوظ رہے۔
روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کا ہدف احمد مسعود جونیئر ہی تھے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی جب کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت کے حوالے سے اطلاعات نہیں۔