وشنگٹن: کسی بھی طرح سے لگژری دورے اور وہاں موجود فائیو اسٹار ہوٹل میں رہائش کو دیکھتے ہوئے امریکا کا شہر اور خوابوں کی دنیا لاس اینجلس سب سے مہنگا ترین شہر قرار دے دیا گیا ہے۔
بین الاقوامی نئی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ دنیا بھر میں لگژری رہائش کے لیے دنیا کا سب سے مہنگے شہر میں ایک رات کا قیام 675 امریکی ڈالر ہے جو تقریباً ایک لاکھ ١١ ہزار سے زائد ہندوستنی روپے بنتا ہے جبکہ یہ تحقیق صرف فائیو اسٹارز ہوٹلز اور وہاں کے لگژری قیام سے متعلق کی گئی تھی۔
تحقیق کے مطابق اس فہرست میں دنیا کا دوسرا مہنگا ترین شہر فرانسیسی دارالحکومت پیرس ہے جہاں فائیو اسٹار سہولیات سے متعلق ایک رات کے قیام کا خرچہ اندازاً 664 امریکی ڈالر ہے۔
خیال رہے ابتدائی 10 مہنگے ترین شہروں میں 4 امریکی اور 4 اطالوی جبکہ ایک ایک فرانسیسی اور کینیڈین شہر شامل ہیں جبکہ اسی طرح فائیو اسٹار سہولیات سے متعلق دنیا کے سستے ترین شہروں کا بھی ڈیٹا جمع کیا گیا، جس کے مطابق بھارتی شہر چنئی دنیا کا سستا ترین شہر ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر چنئی میں ایک رات کا قیام تقریباً 47 ڈالر یعنی ساڑھے 7 ہزار پاکستانی روپے ہے جو لاس اینجلیس سے تقریباً 14 گنا کم ہے جبکہ دوسرے نمبر پر مشترکہ طور پر ملائیشیا کا جوہر باہرو اور بھارت کا بنگلور ہے۔
واضح رہے یہاں ایک رات کے قیام کا خرچہ تقریباً 57 ڈالر یعنی 9 ہزار سے زائد پاکستانی روپے ہے اور فائیو اسٹار ہوٹلز کے 10 سستے ترین شہروں میں بھارت کے 7 شہر جبکہ ملائیشیا، فلپائن اور تھائی لینڈ کا ایک ایک شہر شامل ہے۔