لکھنو : اترپردیش میں گذشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 61نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس دورانیہ میں 45مریضوں کی شفایابی کے ساتھ ابھی تک ریاست میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 1685170ہوگئی۔
کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 98.6فیصدی ہے۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری میڈیکل اینڈ ہیلتھ امت موہن پرساد نے بتایا کہ گزشتہ ایک دن میں مجموعی طور پر 246058 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔