حرم شریف میں 20 خواتین کو اعلیٰ عہدوں پرتعینات کردیا گیا ہے۔سربراہ حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خواتین کو معاون سربراہ اور سیکریٹریز تعینات کیا گیا۔
خواتین سعودی وژن2030 کےتحت حج، عمرہ اور زائرین کو سہولتیں فراہم کریں گی۔اس سے قبل سعودی وزارتِ داخلہ نے اپنےتصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حج و عمرے کیلئے آئے زائرین کی حفاظت کے پیشِ نظر نگرانی کی ڈیوٹی پر مامور خاتون اہلکار کی تصویر شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔
خواتین سیکورٹی اہلکاروں کو مساجد کے انتظامی اور تکنیکی محکموں میں بھی تعینات کیا جاچکا ہے۔