پندرہ اگست سے پہلے ترنگے کے رنگوں میں روشن ہوا لال چوک، 29سال پہلے مودی -جوشی نے یہاں لہرایا تھا ترنگا
نیشنل ڈیسک:ملک بھر میں یوم آزادی کی تیاریاں زور و شور سے چل رہی ہیں۔ دریں اثنا سرینگر کے لال چوک سے ملک کو فخر کرنے کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔
لال چوک کو یوم آزادی سے پہلے ترنگے کے رنگوں میں روشن کردیا گیا تھا جو کہ ہر ایک کو ملک کا فخرمحسوس ہورہا ہے۔
کچھ سال پہلے تک جس لال چوک پر ترنگے کا پرچم لہرانا بھی ایک قومی تقریب ہوتی تھی ، آج اسی عمارت کو ترنگے کے رنگوں میں رنگا ہوا دیکھ کر یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ جموں و کشمیر بدل رہا ہے۔
سرینگر کے میئر نے ٹوئٹر پر تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی سے قبل لال چوک کو ترنگے کے رنگوں سے روشن کر دیاگیا ہے۔ نئی گھڑیاں لگائی گئی ہیں۔ سرینگر میونسپل کارپوریشن نے بہت اچھا کام کیا۔
بتادیں کہ لال چوک ہمیشہ بحث کا موضوع رہا تھااور یہاں ترنگا لہرانے پر گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔ تقریبا 29 سال قبل موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بی جے پی لیڈر مرلی منوہر جوشی کے ساتھ مل کر لال چوک پر ترنگا لہرایا تھا جب وادی میں دہشت گردی عروج پر تھی۔ تب علیحدگی پسندوں اور دہشت گردوں نے چیلنج کیا تھا کہ لال چوک پر ترنگا لہرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، لیکن سخت سکیورٹی کے درمیان مرلی منوہر جوشی اور نریندر مودی نے وہاں ترنگا لہرایاتھا۔