نئی دہلی ، 09 اگست ؛ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کووڈ 19 وبا کے 39 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے اور اس دوران 35،499 نئے معاملے سامنے آئے۔
ملک میں جمعہ کے روز 16لاکھ 11ہزار 590افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 50 کروڑ 86لاکھ 64 ہزار 759افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔
مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 35،499 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 19 لاکھ 69 ہزار 954 ہو گئی ہے۔ اس دوران 39 ہزار 686 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 11 لاکھ 39 ہزار 457 ہو گئی ہے۔
فعال کیسز 4634 سے کم ہو کر چار لاکھ دو ہزار 188 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 447 مریضوں کی اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 28 ہزار 309 ہو گئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 1.26 فیصد ، صحت یابی کی شرح 97.40 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔
مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملے 462 سے بڑھ کر 74944 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا ، ریاست میں 4895 مریضوں کی صحت یابی کے بعد ، کورونا سے پاک مریضوں کی تعداد بڑھ کر 6144388 ہوگئی ہے ، جبکہ 151 مریضوں کی اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 133996 ہوگئی ہے۔