ٹوکیو،09 اگست (یواین آئی) روسی اولمپک کمیٹی (آر او سی ) کےچیئرمین اسٹانسلاوپوزنیاکوف نے ٹوکیو اولمپک کھیلوں 2020 میں روسی ایتھلیٹوں کی کارکردگی کو بڑی حصولیابی قرار دیا ہے پوزنیاکوف نے یہاں ایک بیان میں بتایا کہ ہم بھاری من کے ساتھ ٹوکیو چھوڑ رہے ہیں ہم جب یہاں آرہے تھے تب کچھ فکر تھی.
کیونکہ ہمیں نہیں پتہ تھا کہ یہ کھیل ہمارے لئے کیسے ہوں گے، لیکن آج یہ ہماری ٹیم کے لئے ایک بڑے اعزاز کی شکل میں ختم ہوئی۔
‘‘
انہوں نے کہا کہ ایتھنس اولمپک 2004 کے بعد سے روسی ایتھلیٹوں نے ٹوکیو 2020 میں اوور آل سب سے زیادہ 71تمغے جیتے ہیں۔